جامی کی تازہ فلم "مُور " کا ٹریلر کل ریلیز ہو گیا

دو منٹ سے کچھ زیادہ دورانیے کا یہ ٹریلر وہ تمام مناظر اپنے اندر سموئے ہوئے ہے جو اس فلم کے نام سے منعکس ہوتے ہیں

337746
جامی کی تازہ فلم "مُور " کا ٹریلر کل  ریلیز ہو گیا

جامی کی تازہ فلم "مُور " کا ٹریلر کل ریلیز ہو گیا ہے۔
دو منٹ سے کچھ زیادہ دورانیے کا یہ ٹریلر وہ تمام مناظر اپنے اندر سموئے ہوئے ہے جو اس فلم کے نام سے منعکس ہوتے ہیں۔
تجربہ کار فلمساز نے ٹریلر سے قبل فلم کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ فلم بلوچستان کے ریلوے نظام کے گرد اور خاص طور پر وادی ژوب کے اسٹیشن اور اس سے متاثر ہونے والے کنبوں کے گرد گھومتی ہے۔
مُور ایک پشتو لفظ ہے جس کے معنی ماں کے ہیں، فلم کا یہ کردار نہایت حساس ہے جسے سامعہ ممتاز نے ادا کیا ہے۔
فلم کے بیک گراونڈ میں میشا شفیع کی آواز کو بیک گراونڈ میوزک کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ ٹریلر سے حتمی نتیجہ نکالنا مشکل ہے لیکن یہ بات واضح ہے کہ یہ فلم ہیجان خیز اور سنجیدہ موضوع والی ہو گی اور فلم کے کردار ہمیں اپنے ساتھ بلوچستان کے کھلے غیر آباد علاقوں میں لے جائیں گے۔
فلم کی کاسٹ میں حمید شیخ، سامعہ ممتاز ، عبدالقادر ، شبیر رانا، ایاز سامو، سونیہ حسین، شاز خان اور دیگر اداکار شامل ہیں۔
فلم کی نمائش 14 اگست کے موقع پر ملک بھر کے سینماوں میں ہو گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں