جرمنی میں بسا ہر مسلمان معاشرے کا اہم حصہ ہے: مائزیر

جرمنی کے وزیر داخلہ تھامس ڈی مائزر نے جامع مسجد شہدا کی طرف سے اہتمام کردہ دعوت افطار میں شرکت کے دوران کہا کہ اس وقت جرمنی میں 5 ملین مسلمان آباد ہیں جو کہ ہماری مجموعی آبادی کا 5 فیصد بنتا ہے

335266
جرمنی میں بسا ہر مسلمان معاشرے کا اہم حصہ ہے: مائزیر

جرمنی کے وزیر داخلہ تھامس ڈی مائزر نے جامع مسجد شہدا کی طرف سے اہتمام کردہ دعوت افطار میں شرکت کی ۔
اس موقع پر مائزر نے کہا کہ جرمنی میں بسا ہر مسلمان ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت جرمنی میں 5 ملین مسلمان آباد ہیں جو کہ ہماری مجموعی آبادی کا 5 فیصد بنتا ہے۔
دعوت افطار میں ترک سفیر حسین آونی قارسلی اولو ،جرمن اور ترک سیاست دان اور دیگر سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں