ٹائٹینک اور آواٹار کے کمپوزر جیمز ہارنر وفات پا گئے

ہالی وُڈ کی فلم "ٹائٹینک" اور "آواٹار" سمیت بہت شہرت کمانے والی فلموں کے کمپوزر جیمز ہارنر 61 سال کی عمر میں طیارے کے حادثے میں وفات پا گئے

315483
ٹائٹینک اور آواٹار کے کمپوزر جیمز ہارنر وفات پا گئے

ہالی وُڈ کی فلم "ٹائٹینک" اور "آواٹار" سمیت بہت شہرت کمانے والی فلموں کے کمپوزر جیمز ہارنر 61 سال کی عمر میں طیارے کے حادثے میں وفات پا گئے ہیں۔
ہالی وُڈ کے ٹریڈ میگزین 'ورائٹی ' کی خبر کے مطابق کمپوزر کا اپنا ذاتی طیارہ ریاست کیلیفورنیا کے علاقے سانٹا میں حادثے کا شکار ہو گیا جس میں کمپوزر جمیز ہارنر بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔
ان کے کولیگ ران ہاورڈ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ جمیز ہارنر میرے دوست تھے اور ہم نے 7 فلمیں مل کر بنائیں ۔ وہ طیارے کی حادثے میں وفات پا چکے ہیں اور میرا دل ان کے عزیزوں کے لئے افسردہ ہے۔
تاریخی ٹریجڈی فلم " ٹائٹینک" کے گیت "مائی ہرٹ وِل گو آن" پر انہیں آسکر ایوارڈ دیا گیا۔ اس کے علاوہ وہ "اپالو 13"، "بریو ہرٹ"اور "فیلڈ آف ڈریمز سمیت مشہور فلموں کی وجہ سے 6 دفعہ اکیڈمی ایوارڈ کے امیدوار بھی منتخب ہوئے۔
ہارنر کی آسکر ایوارڈ کے لئے حالیہ امیدوار ان کی سائنس فکشن فلم "آواٹار " تھی جس کی ڈائریکشن جیمز کیمرون نے دی۔
انہوں نے ایک دفعہ گولڈن گلوب ایوارڈ بھی حاصل کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں