نیلے پرچموں والی بیچوں کے ساتھ ترکی عالمی نمبر دو

سال 2015 میں 436 نیلے پرچموں والی بیچوں کے ساتھ ترکی عالمی نمبر دو بن گیا ہے

303739
نیلے پرچموں والی بیچوں کے ساتھ ترکی عالمی نمبر دو

سال 2015 میں 436 نیلے پرچموں والی بیچوں کے ساتھ ترکی عالمی نمبر دو بن گیا ہے۔
نیلا پرچم حاصل کرنا متعدد ممالک کے لئے انتہائی مشکل لیکن اس سے محروم ہونا نہایت آسان ہے، جبکہ ترکی کے پاس 1993 میں تین نیلے پرچم تھے اور اس وقت ان کی تعداد 500 ہے۔
ان نیلے پرچموں میں ایک اور کا اضافہ ہوا ہے، ضلع آدانا کی تحصیل یمرتالک کی آیاس بیچ کو ایک تقریب کے ساتھ نیلا پرچم دیا گیا۔
اس پرچم کے حصول کے لئے یمرتالک نے بہت کام کیا ہے مثلاً بیچز کو منّظم کیا گیا اور پانی کو صاف کرنے والی تنصیب مکمل کی گئی۔
واضح رہے کہ نیلا پرچم حاصل کرنے کی پہلی شرط پانی کی صفائی کی تنصیب کا مالک بننا ہے۔
ترکی اس شعبے میں نہایت اچھے مقام پر ہے اور اس کے سمندر کے 99 فیصد حصے میں تیراکی کی جا سکتی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں