شبِ برات، توبہ و مغفرت کی رات اور ہر ہونٹ پر ایک ہی جیسی دعا

شب برات، ترکی بھر میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی اور ملک بھر کی مساجد میں اجتماعی شکل میں ایک ہی دعا مانگی گئی

301208
شبِ برات، توبہ و مغفرت کی رات اور ہر ہونٹ پر ایک ہی جیسی دعا

شب برات، ترکی بھر میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی اور ملک بھر کی مساجد میں اجتماعی شکل میں ایک ہی دعا مانگی گئی۔
ترکی بھر میں 85 ہزار مساجد میں اور اسکیچے کی چنار جامع مسجد میں کہ جہاں محکمہ مذہبی امور کے سربراہ مہمت گیورمیز نے حاضری دی عشاء کی نماز کے بعد ایک ہی متن والی دعا مانگی گئی۔
توبہ کی قبولیت اور مغفرت والی اس رات میں نمازیوں کے ہاتھ آسمانوں کی طرف اٹھے ہوئے تھے ایسے میں تمام مساجد میں مانگی جانے والی دعا میں سب سے پہلے ربِّ رحیم سے توبہ ومعفرت کی استدعا کی گئی۔
معاشرے کے قلبی، ذہنی، خوشی، غمی غرض ہر حوالے سے بھائی چارے والا معاشرہ بننے کی دعا کی گئی۔
جنگوں ، جھڑپوں ، لوٹ کھسوٹ اور قبضوں کی لپیٹ میں آئی ہوئی اور کئی ملین کراہتے ہوئے انسانوں کی دلدل بنی ہوئی دنیا کو اس دلدل سے نکالنے کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔
دنیا کو پُر امن اور محفوظ بنانے کے لئے اللہ سے مدد طلب کی گئی، انسانیت کی بھلائی اور بہتری کے لئے کلید بننے اور شر و برائی کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بننے کی التجا کی گئی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں