ابابیلوں کے لئے میلہ

ترکی کے سیاحتی ضلعے کے مرکز آدراسان میں ابابیلوں کے لئے ایک میلے کا اہتمام کیا گیا

298965
ابابیلوں کے لئے میلہ

ہوا میں سو جاتا ہے اور 7 ماہ تک بغیر رُکے پرواز کر سکتا ہے۔۔۔۔
یہ دلچسپ ریکارڈ سفید پیٹ والی ابابیلوں کا ہے۔
اس پرندے کے لئے ترکی کے سیاحتی ضلعے کے مرکز آدراسان میں ایک میلے کا اہتمام کیا گیا۔
اس علاقے میں پائے جانے والے ابابیلوں کی زندگی پرواز میں گزرتی ہے ، یہ پرندے صرف تولید کے لئے زمین پر اترتے ہیں اور علاقے میں جس جگہ ابابیل اترتے ہیں وہ آدراسان کے جوار میں واقع جزیرہ پراسالی ہے۔
یہ پرندے موسم سرما افریقہ میں گزارتے ہیں اور بہار کی آمد کے ساتھ ہی گروہوں کی شکل میں ترکی پہنچ جاتے ہیں۔
قُم لُو جا بلدیہ نے پراسالی جزیرے میں اس پرندے کے لئے میلے کا اہتمام کیا۔
میلے میں دن ڈوبنے کے وقت 30 کشتیوں کے ساتھ ان پرندوں کو دیکھنے کے لئے جزیرے کا رُخ کیا گیا۔
ابابیلوں نے ہمیشہ کی طرح فضاء میں اپنے مہمانوں کا استقبال کیا اور پرواز کے دوران کرتبوں سے دیکھنے والوں کو مسحور کر دیا۔
اس میلے کا مقصد دنیا کو ابابیل پرندے سے متعارف کروانا اور پوری دنیا سے اس پرندے کو دیکھنے کی اپیل کرنا تھا۔
واضح رہے کہ متعدد اشعار اور گیتوں کا موضوع بننے والے اس پرندے کا ذکر قرآن کریم میں بھی آیا ہے۔
قرآن کریم کے مطابق حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کے سال خانہ کعبہ کو مسمار کرنے کی نیت سے آنے والے ابرہہ اور اس کی ہاتھیوں کی فوج کو ان پرندوں نے بھوسے میں تبدیل کر دیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں