پاکستانی ممتاز ماڈل و اداکار عمران عباس استنبول میں

ترک موسیقات ایرسن فائق زادے کے خصوصی مہمان کی حیثیت سے استنبول آنے والے عمران عباس نقوی اردو اور ترکی زبان میں گیت گانے کے متمنی ہیں

298206
پاکستانی ممتاز ماڈل و اداکار عمران عباس استنبول میں

ممتاز پاکستانی ماڈل اور اداکار عمران عباس استنبول تشریف لائے ہیں۔
نامور اداکار اپنے موسیقار دوست ایرسن فائق زادے کی دعوت پر استنبول آئے ہیں۔
عمران عباس کا کہنا تھا کہ "وہ ایرسن فائز زادے کے ہمراہ ایک مشترکہ منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کےخواہاں ہیں، اس منصوبے میں اردو اور ترکی زبان میں گائیکی اور ویڈیو کلپ کی ریکارڈنگ شامل ہیں۔ میں اپنے ترک دوست کے ہمراہ اس چیز کو شرمندہ تعبیر کرنے کے درپے ہوں۔میں ایرسن کی مسحور کن آواز کا شیدائی ہوں ، جو کہ سننے والوں پر جادو سا طاری کر دیتی ہے۔"
لاہور میں سن 1982 میں پیدا ہونے والے عمران عباس نقوی ڈراموں سمیت پاکستان اور بھارت میں فلموں میں اداکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہرت حاصل کر چکے ہیں۔ ان کی نئی فلم "عبداللہ: دی فائنل وٹنس " کا پریمیر کان میلے میں سر انجام پایا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں