بوسٹن ترک فلمی مقابلہ: درخواستیں جمع کروانے کا آغاز

ترک دستاویزی اور مختصر دورانیے کے فلمی مقابلے "بوسٹن ترک دستاویزی اور مختصر فلموں کے مقابلے" کے لئے درخواستیں جمع کروانے کا آغاز ہو گیا ہے

291265
بوسٹن ترک فلمی مقابلہ: درخواستیں جمع کروانے کا آغاز

بوسٹن ترک فلمی مقابلے کے لئے درخواستیں جمع کروانے کا آغاز ہو چکا ہے۔۔۔
شمالی امریکہ کے پہلے ایوارڈ والے ترک دستاویزی اور مختصر دورانیے کے فلمی مقابلے "بوسٹن ترک دستاویزی اور مختصر فلموں کے مقابلے" کے لئے درخواستیں جمع کروانے کا آغاز ہو گیا ہے۔
امریکہ کے شہر بوسٹن میں سال 2006 سے لے کر اب تک ہر سال منعقد ہونے والا یہ مقابلہ اس سال 10 ویں دفعہ منعقد ہو رہا ہے، جس میں ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ہر کیٹیگری میں واحد فلم کے ساتھ شرکت کر سکیں گے۔
درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 1 ستمبر ہے اور فائنل میں شامل ہونے والی فلمیں 6 سے 14 نومبر کو بوسٹن فنون لطیفہ عجائب گھر ، بوسٹن یونیورسٹی اور گوئٹے انسٹیٹیوٹ میں نمائش کی جائیں گی۔
فلم بین اپنا ووٹ استعمال کر کے بہترین دستاویزی اور بہترین مختصر فلم کا تعین کریں گے اس کے علاوہ فلموں کو جیوری ایوارڈ اور خصوصی ایوارڈ بھی دئیے جائیں گے۔
ایوارڈ حاصل کرنے والی فلموں کو 2016 میں 15 ویں بوسٹن فلم فیسٹیول پروگرام میں نمائش کیا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں