بھارت: پٹنہ میں ٹرین لوگوں کے دھکے سے چلنے لگی

بھارتی صوبہ بہار کے شہر پٹنہ میں ایک ٹرین چلتےہوئے رک گئی جس کے بعد لوگوں کے دھکے کی مدد سے اسے پاور پوائنٹ تک پہنچایا گیا

285160
بھارت: پٹنہ میں ٹرین لوگوں کے دھکے سے چلنے لگی

سڑکوں پر گاڑیوں کو دھکے دیکر آگے بڑھانے کے مناظر بہت عام ہیں لیکن گزشتہ دنوں بہار میں لوگوں نے ایک ٹرین کو دھکیل کر رواں دواں کیا۔
دلی۔پٹنہ مین لائن پر پٹنہ سے بکسر جا رہی ایک ای ایم یو ٹرین رگھوناتھ پور اسٹیشن کے پاس اس وقت اچانک کھڑی ہو گئی جب کسی مسافر نے ٹرین کا ویکیوم پائپ الگ کر دیا۔
بہار میں ٹرینوں کا اس طرح روکا جانا عام بات ہے لیکن کچھ ہی دیر میں ٹرین دوبارہ رفتار پکڑ لیتی ہیں تاہم مذکورہ ٹرین اس لیے آگے نہیں بڑھ پا رہی تھی کہ اسے بجلی نہیں مل رہی تھی۔


اس ٹرین پر سوار مسافر غصے میں ٹرین کے ڈرائیور کے پاس پہنچے تو ڈرائیور نے حقیقی واقعہ بتایا اور مسئلے کا حل بھی بتا دیا۔ ڈرائیور کے مطابق اگر ٹرین اگلے پاور پوائنٹ تک پہنچ جائے تو ٹرین چل سکتی تھی
۔اس مشورے پر تقریباً تمام مسافر ٹرین سے اترے اور ٹرین کو قریب ڈیڑھ میٹر تک دھکیل کر پاور پوائنٹ تک پہنچایا جس سے ٹرین نے رفتار پکڑ لی۔
پٹنہ میں ریلوے کے حکام نے اس واقعے کی توثیق کرتے ہوئے اسے اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ بتایاہے۔
بہار میں ٹرینوں کو ویکیوم کے سہارے روکنے کی شکایتیں عام ہیں اور پولیس کی تمام کوششوں کے باوجود اس روش پر قابو نہیں کیا جا سکا ہے۔
یہاں ایسے واقعات بھی دیکھنے کو ملتے ہیں کہ جب کوئی ایک آدمی ٹرین پر سوار ہوکر ٹرین کو تب تک روکے رکھتا ہے جب تک کہ اس کے تمام ساتھی گاؤں سے ٹرین تک نہ پہنچ جائیں


ٹیگز:

متعللقہ خبریں