جنت بے نظیر ترکی اور اس کے دیوانے

تین سلطنتوں کا صدر مقام اور دنیا کے قدیم شہروں میں شمار استنبول اپنی تاریخی ،ثقافتی اور قدرتی دولت کے خزانوں سے غیر ملکی سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کر رہا ہے

262387
جنت بے نظیر ترکی اور اس کے دیوانے

تین سلطنتوں کا صدر مقام اور دنیا کے قدیم شہروں میں شمار استنبول اپنی تاریخی ،ثقافتی اور قدرتی دولت کے خزانوں سے غیر ملکی سیاحوں کو دم بخود کر رہا ہے۔
سلطنت عثمانیہ کے پہلے صدر مقام شہر برصا اور قران پاک میں جنت کے ہو بہو نظاروں سے مشابہہ شہر قوجا ایلی کی تحصیل کار تیپے عرب سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز ہے ۔
ترکی کا جنوب مشرقی علاقہ ہمسایہ ممالک سے آنے والے سیاحوں کا منظور نظر ہے جبکہ فطری نظاروں سے مالا مال بحیرہ اسود کے کنارے آباد شہر یورپی اور امریکی سمیت خلیجی ممالک کے سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کیے ہوئے ہیں۔
ترکی کی جنت سیفد یعنی پاموک قلعے روسیوں کےلیے جبکہ زعفران بولو چینیوں کےلیے رغبت کا باعث علاقے ہیں ۔
ترکی آنے والے غیر ملکی سیاحوں میں روسی اور جرمن سر فہرست ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں