فرانس میں ترک ثقافتی میلہ

میلے کی بدولت ترکی اور ترک عوام کو متعارف کرانے کا موقع ملے گا

258854
فرانس میں ترک ثقافتی میلہ

فرانس کے شہر ایتھینے میں ترک ثقافتی میلے کا افتتاح ایک تقریب کے ساتھ ہوا۔
تین روز تک جاری رہنے والے میلے کی افتتاحی تقریب میں سائنس، صنعت و ٹیکنالوجی امور کے وزیر فکری اشق سمیت لیون میں ترک قونصل جنرل حلمی ایگے ، سوشلسٹ پارٹی کے ممبر اسمبلی ریگش جونانیکو، سینٹ ایتھینے کے ڈپٹی میئر ڈینس چامبے اور دیگر حکام موجود تھے۔
فکری اشق نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم بطور حکومت فرانس میں مقیم ترک تارکین وطن کے مقامی سسٹم کے ساتھ ہم آہنگی قائم کرنے کے خواہاں ہیں تا ہم انہضام کے حق میں نہیں ہیں۔
اینٹ ایتھینے ترک ثقافتی انجمن کے صدر فاتح آچک گیوز نے تین روز تک جاری رہنے والے میلے میں 30 ہزار زائرین کی توقع رکھنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ میلہ ترکی اور ترک عوام کا تعارف کروانے کے اعتبار سے ایک اہم موقع تشکیل دیتا ہے۔
سوشلسٹ اپرٹی کے ممبر اسمبلی جونانیکو کا کہنا تھا کہ ترک نژاد فرانسیسی شہریوں نے ملکی معیشت اور سماجی زندگی میں اہم سطح کی خدمات ادا کی ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں