دو سے چھ مئی کو استنبول میں ریڈیو ڈیز

ٹی آر ٹی اپنی نشریات کی 88 ویں سالگرہ کے موقع پر ٹی آر ٹی اپنے ماہرین ، عملے اور بھرپور ماضی کے ساتھ استنبول میں ریڈیو کے پرستاروں کے ساتھ ملاقات کرے گا

254555
دو سے چھ مئی کو استنبول میں ریڈیو ڈیز

دو سے چھ مئی کو استنبول میں ریڈیو ڈیز کا اہتمام کیا جائے گا۔

ٹی آر ٹی اپنی نشریات کی 88 ویں سالگرہ منا رہا ہے اور اس سلسلے میں ٹی آر ٹی اپنے ماہرین ، عملے اور بھرپور ماضی کے ساتھ استنبول میں ریڈیو کے پرستاروں کے ساتھ ملاقات کرے گا۔
ٹی آر ٹی کی طرف سے منعقدہ تقریب میں سامعین کے ساتھ ملاقات کی جائے گی اور اس کے ساتھ ساتھ ٹی آر ٹی ریڈیو کے ماضی اور حال کو نظروں کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
بیشکتاش اور کادی کھوئے کے جیٹی اسکوائر پر شیشے سے ریڈیو اسٹوڈیوز قائم کئے جائیں گے۔
ریڈیو کے مخصوص عملے کے ساتھ ساتھ یہاں آنے والے زائرین بھی اناونس کریں گے اور فرمائشی موسیقی نشر کی جائے گی۔
کھارااوکے اسٹوڈیو میں جو اناونس کی جائے گی اسے ریکارڈ کیا جائے گا اور وہ یادگار رہے گی اور ہر شام ایک کانسرٹ دیا جائے گا۔
کادی کھوئے ریڈیو ولیج میں روس، اسپین، فلسطین، قبرص اور بوسنیا سمیت 12 ممالک سے آنے والے ریڈیو اہلکار اپنی زبان میں اپنے ملکوں کے لئے نشریات دیں گے۔
ٹریننگ ورکشاپوں میں ٹی آر ٹی کے ماہرین سامعین کے ساتھ ملاقات کریں گے ۔
ان کے سوالات کے جواب دیں گے، ڈکشن، حرکات اور چہرے کے تائثرات کے بارے میں ٹریننگ دی جائے گی ۔
تقریبات میں ریڈیو تھئیٹر کا بھی ا ہتمام کیا جائے گا ۔
ریڈیو ٹینٹ میں آنے والے ڈراموں کی اناونس کریں گے جس کی ریکارڈنگ اسی وقت انہیں دی جائے گی۔
ٹی آر ٹی کے دائریکٹر جنرل شین اول گیو آپ سب سامعین کو بیشکتاش اور کادی کھوئے میں لگائے جانے والے ریڈیو ٹینٹ میں آنے کی دعوت دیتے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں