بالی ووڈ کے امیر ترین ستارے

بولی وڈ کی فلمیں کس کو پسند نہیں ہونگی؟ ان فلموں میں کام کرنے والے کچھ اداکار دنیا کے امیر ترین لوگوں میں شمار کیے جاتے ہیں

253117
بالی ووڈ کے امیر ترین ستارے

بولی وڈ کی فلمیں کس کو پسند نہیں ہونگی؟ ان فلموں میں کام کرنے والے کچھ اداکار دنیا کے امیر ترین لوگوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔
کیا آپ جانتے ہیں کے بولی وڈ کے وہ پانچ امیر ترین اداکار کون ہیں؟
ان اداکاروں کو بھی اس مقام پر پہنچے کے لیے خون پسینہ ایک کرنا پڑا جس کی وجہ سے آج یہ اداکار اس مقام پر موجود ہیں۔


ان اداکاروں میں سر فہرست کنگ خان یعنی شاہ رخ خان ہیں جن کے اثاثے 60 کروڑ ڈالر کے ہیں۔

دوسرے نمبر پر اینگری ینگ مین امیتابھ بچن ہیں جن کے اثاثے چالیس کروڑ ڈالر ہیں۔

تیسری پوزیشن پر بالی ووڈ کے ہر دلعزیز بھائی جان یعنی سلمان خان ہیں جن کے اثاثے بیس کروڑ ڈالر بتائے جاتے ہیں۔

چوتھی پوزیشن پر بالی ووڈ کا پنجابی پتر کھلاڑی کمار عرف اکشے کمار ہیں جن کی اصل دولت کا تخمینہ دس کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے۔

پانچویں نمبر پر ہمارے چہیتے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ہیں جن کی دولت 66 ملین ڈالر کے قریب ہے ۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں