آرمینیوں کی طرف سے شہید کردہ ترکوں کے لیے یادگاری میوزیم

پہلی جنگ عظیم کے دوران آرمینی جتھوں کی طرف سے شہید کردہ ترک شہریوں کی ہڈیوں، نعشوں کی تصاویر اور دستاویز کو نمائش کے لیے رکھا گیا ہے

244255
آرمینیوں کی طرف سے شہید کردہ ترکوں کے  لیے یادگاری میوزیم

آرمینی قتل عام کے اثرات کی ایک عجائب گھر میں نمائش کی جا رہی ہے۔
پہلی جنگ عظیم کے دوران آرمینی جھتوں کی طرف سے اعدر ، قارس اور ارض روم میں قتل کردہ ترک باشندوں کی اجتماعی قبروں کی تصاویر اور دستاویز کو اعدر کے ترک شہدا کے یادگاری عجائب گھر میں نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔
خاصکر سن 1915 اور 1920 کے درمیانی عرصے میں اپنے قیام کردہ دیہاتوں میں شہید کیے گئے ترکوں کی اس مقام پر یاد منائی جا رہی ہے۔
یادگاری میوزیم کے داخلی حصے میں اجتماعی قبروں سے برآمد کردہ ہڈیوں اور ترکوں کی نعشوں کی تصاویر سمیت اس دور سے تعلق رکھنے والی سرکاری دستاویز کو بھی رکھا گیا ہے۔
میوزیم کے وسطی حصے میں شہید کردہ ترکوں کی یاد میں تعمیر کردہ علامتی لحد موجود ہے۔
تحقیق کرنے کے خواہاں لوگوں کے لیے مختص کردہ کتب پر مشتمل ایک لائبریری بھی اسی میوزیم میں بنائی گئی ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں