بوسٹن ترک فلم فیسٹیول کل شروع ہو رہا ہے

فیسٹیول کا آغاز بوسٹن فنون لطیفہ عجائب گھر میں نوری بلگے جیلان کی فلم "موسم سرما کی نیند " کی نمائش سے ہو گا

270773
بوسٹن ترک فلم فیسٹیول کل شروع ہو رہا ہے

چودہواں بوسٹن ترک فلم فیسٹیول کل شروع ہو رہا ہے۔۔۔
فیسٹیول کا آغاز بوسٹن فنون لطیفہ عجائب گھر میں نوری بلگے جیلان کی فلم "موسم سرما کی نیند " کی نمائش سے ہو گا اور پورے فیسٹیول میں کل 23 فلموں کی نمائش کی جائے گی۔
فیسٹیول 19 مارچ سے 25 اپریل تک جاری رہے گا اور اس میں عصری ترک سینما سے منتخب فلمیں اور ہدایتکار ایک دفعہ پھر اپنے امریکی شائقین سے متعارف ہوں گے۔
اس دوران معروف فنکار اونر اُنلو کو ،اس سال 9 ویں دفعہ دئیے جانے والے 'بوسٹن ترک فلم فیسٹیول' کے 'ترک سینما سے پرفیکشن ایوارڈ ' کا حقدار اعلان کیا گیا ہے۔
فیسٹیول میں 2011 میں وفات پانے والے ہدایتکار عمر لطفی آقاد کی یاد میں بنائی جانے والی فلم 'دلہن ' کی بھی نمائش کی جائے گی۔
فتح چناق قلعے کی 100 ویں سالگرہ کی مناسبت سے بھی فیسٹیول میں دو فلموں "گیلی بولو" اور "آخری امید"کی نمائش کی جائے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں