ڈوبنے والی بچی کی بھٹکتی روح تصویر میں قید ہو گئی

آسٹریلوی شہری کم ڈیوی سن نے اپنی دوست جیسی لو اور تین بچیوں کے ساتھ دریائے لوکائر کے مشہور مقام مرفیزہول میں تیراکی کے دوران ایک تصیور کھینچی جس میں ان کے ساتھ ایک بچی کا دھندلا سا چہرہ بھی نمودار ہوگیا

261784
ڈوبنے والی بچی کی بھٹکتی روح تصویر میں قید ہو گئی

کوئنز لینڈ سے تعلق رکھنے والے آسٹریلوی شہری کم ڈیوی سن اپنی دوست جیسی لو اور تین بچیوں کے ساتھ دریائے لوکائر کے مشہور مقام مرفیزہول میں تیراکی کررہے تھے اور اس دوران انھوں نے ایک تصویر بنوائی۔
جب کم ڈیوی سن نے اس تصویر کو دیکھا تو ان کے رونگٹے کھڑے ہوگئے کیونکہ اس میں ان کی تین بچیوں کے ساتھ ایک اور بچی کا دھندلا چہرہ بھی نظر آرہا تھا جس نے ایک ہاتھ ان کے کندھے پر اور دوسرا ان کی ننھی بیٹی کے بازو پر رکھا ہوا تھا۔کم اور ان کی دوست کا کہنا ہے کہ جب تصویر بنائی گئی تو ان کے علاوہ وہاں کوئی نہ تھا بلکہ دور دور تک کوئی انسان موجود نہ تھا اور بچیوں کی تصویر کے ساتھ پراسرار چہرے کو دکھ کر ان پر دہشت طاری ہے۔
اس واقعے کی خبریں شائع ہونے کے بعد یہ تفصیلات بھی سامنے آگئیں ہیں کہ جس جگہ پر کم اور ان کی بچیاں تیراکی کررہی تھیں عین اسی جگہ پر تقریباً 100 سال پہلے ایک 13 سالہ بچی ڈورین سلیوان ڈوب کر ہلاک ہوگئی تھی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈورین کی روح اس جگہ بھٹکتی رہتی ہے، لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ ڈورین کسی تصویر میں ظاہر ہوئی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں