بیلجئیم میں مزدور ایک دفعہ پھر سڑکوں پر نکل آئے

حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر اعتراضات کی وجہ سے مزدوروں نے اپنی آواز کو حکام تک پہنچانے کے لئے دارالحکومت برسلز میں مظاہرہ کیا

258603
بیلجئیم میں مزدور ایک دفعہ پھر سڑکوں پر نکل آئے

بیلجئیم میں مزدور ایک دفعہ پھر سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔۔۔
حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر اعتراضات کی وجہ سے مزدوروں نے اپنی آواز کو حکام تک پہنچانے کے لئے دارالحکومت برسلز میں مظاہرہ کیا۔
مختلف لیبر یونینوں کے اراکین تقریباً 10 ہزار رجسٹرڈ مزدوروں نے مظاہرے میں شرکت کی اور ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے، بیروزگاری کی شرح میں اضافے اور بڑھتے ہوئے ٹیکسوں کے خلاف احتجاج کیا۔
سوشلسٹ پارٹی کے چئیر مین اور بیلجئیم کے سابق وزیر اعظم ایلیو ڈی روپو نے بھی مظاہرے میں شرکت کی اور کہا کہ یہ احتجاج ایک روز تک محدود نہیں رہے گا۔
شہر میں 19 مارچ کو لیبر یونینز ایک نیا احتجاجی مظاہرہ کریں گی اس کے علاوہ 20 مارچ اور 3 اپریل کی تاریخوں میں ملک کے مختلف اضلاع میں متعدد مظاہروں کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
یونینوں کا کہنا ہے کہ مطالبات پورے ہونے تک مزاحمت جاری رکھی جائے گی، اس کے علاوہ یونینوں نے ریٹائر منٹ کی عمر کو کم کرنے اور روزگار میں اضافہ کرنے والے نئے راستے تلاش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں