گرینڈ سیناگوگ کا افتتاح باقاعدہ تقریب کے ساتھ کیا جائے گا

ترکی کے ضلع ایدرنے میں مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد تاریخی گرینڈ سیناگوگ کا افتتاح 26 مارچ کو باقاعدہ تقریب کے ساتھ کیا جائے گا

255451
گرینڈ سیناگوگ کا افتتاح باقاعدہ تقریب کے ساتھ کیا جائے گا

ترکی کے ضلع ایدرنے میں مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد تاریخی گرینڈ سیناگوگ کا افتتاح 26 مارچ کو باقاعدہ تقریب کے ساتھ کیا جائے گا۔
سیناگوگ کا معائنہ کرنے کے بعد ترک یہودی جمیعت کے سربراہ اسحاق ابراہیم زادے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ " یہ ہمارے لئے پیدائش نو کا مفہوم رکھتا ہے اور ہم اس پر بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں"۔
توقع ہے کہ افتتاحی تقریب ، نائب وزیر اعظم بیولنت آرنچ اور ترکی کے یہودی چیف ربّی ایساق ہالیوا کی شرکت سے ایک وسیع پیمانے کی تقریب ہو گی۔
افتتاحی تقریب میں بیرونی ممالک کے نمائندوں اوع یہودی جمیعت سے بھی متعدد مدعوین شرکت کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں