پاکستانی سنگر عزیر جسوال سنی لیون کے لئے نغمہ سرا
سنی لیون کی فلم 'ایک پہلی لیلا' کے لئے صوفی کلام 'تیرے بن' کے لئے آواز کا جادو جگایا ہے پاکستانی سنگر عزیر جسوال نے
سنی لیون کی فلم 'ایک پہلی لیلا' کے لئے صوفی کلام 'تیرے بن' کے لئے آواز کا جادو جگایا ہے پاکستانی سنگر عزیر جسوال نے۔
انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ پہلا صوفیانہ گیت ہے جو فلم میکروں کی طرف سے ریلیز کیا گیا ہے اور ہم کہ جنہوں نے اس کے بارے میں سنا ہے اس کے بارے میں بہت تجسس رکھتے ہیں۔
یہ گیت ٹیلنٹڈ پاکستانی سنگر عزیر جسوال کا ہے ۔ جسوال نے اس گیت کو کسی حد تک تبدیل کر کے اپنی آواز کے جادو کے ساتھ پیش کیا ہے۔
گیت 'تیرے بن' یو ٹیوب پر پہلے سے ہی ہٹ ہو چکا ہے اور اسے پہلے ہی سے ٹی۔سیریز کے ہیڈ بھوشان کمار اور کوریو گرافر احمد خان نے سراہا ہے۔
واضح رہے کہ عزیر جسوال پاکستان کوک اسٹوڈیو کے مقبول ترین سنگر ہیں اور ان کا گیت تیرے بن ان کے مداحوں کے لئے ایک گہرا اور تازہ گیت ہے۔
فلم 'ایک پہیلی لیلا' سنی لیون کے مرکزی کردار کے ساتھ بولی وڈ کی ایک میوزیکل تھرل مووی ہے ۔
فلم رواں سال کے ماہ اپریل میں ریلیز ہو گی۔
متعللقہ خبریں
غیر ملکی سیاحتی بحری جہازوں کی ترکیہ آمد کا سلسلہ جاری
روڈز پورٹ سے آنے والے 238 میٹر طویل "کرسٹل سمفنی" جہاز پر 445 مسافر اور 492 اہلکار سوار ہیں
دنیا بھر میں عید الضحیٰ بڑی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے
پاکستان کے تمام شہروں سمیت راولپنڈی میں بھی مسلمان کل نماز عید کے لیے یکجا ہوئے