سیزر فلم ایوارڈ ،موریطانیہ کی فلم نے میلہ لوٹ لیا

فرانس میں منعقدہ 40 ویں سیزر فلم فیسٹیول میں اس بار موریطانیہ کے ہدایتکار عبدالرحیم سیساکو کی زیر ہدایت فلم "ٹمبک ٹو "نے سات مختلف شعبوں میں ایوارڈز حاصل کیے

226685
سیزر فلم ایوارڈ ،موریطانیہ کی فلم نے میلہ لوٹ لیا

فرانس میں منعقدہ 40 ویں سیزر فلم فیسٹیول میں اس بار موریطانیہ کے ہدایتکار عبدالرحیم سیساکو کی زیر ہدایت فلم "ٹمبک ٹو "نے میلہ لوٹ لیا ۔
مذکورہ فلم کو بہترین فلم، بہترین ہدایت کار، بہترین مکسنگ،بہترین صوتی اثرات اور بہترین عکسبندی سمیت بہترین موسیقی کے شعبوں میں ایوارڈز دیے گئے۔
اس فلم میں شمالی مالی کے شہر ٹمبک ٹو پر مسلح گروہوں کے قبضے کے نتیجے میں پیش آنے والے واقعات کی منظر کشی کی گئی ہے ۔
تقریب میں غیر ملکی فلموں کے شعبے میں کینیڈا کے ہدایت کار ہاویئر ڈولا کی فلم ممی کو ایوارڈ سے نوازا گیا ۔
علاوہ ازین بہترین اداکارہ کو ایوارڈ آدیل ہینل اور بہترین اداکار کا ایوارڈ پیئر نینی کے نصیب میں آیا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں