آسکر ایوارڈ کے لئے 8 فیورٹ فلمیں

رواں سال میں آسکر ایوارڈ کی بہترین فلم کی کیٹیگری کے لئے 8 فلمیں نامزد کی گئی ہیں

222465
آسکر ایوارڈ کے لئے 8 فیورٹ فلمیں

دنیا کا معتبر ترین فلمی ایوارڈ "آسکر ایوارڈ فلم فیسٹیول " 22 فروری کو کیلیفورنیا میں شروع ہو رہا ہے۔

رواں سال میں آسکر ایوارڈ کی بہترین فلم کی کیٹیگری کے لئے 8 فلمیں نامزد کی گئی ہیں۔ ان نامزد کردہ 8 فلموں میں امریکن اسنائپر، برڈ مین، بوائے ہُڈ، دی گرینڈ بداپسٹ ہوٹل، دی ایمی ٹیشن گیم، سلمی، دی تھیوری آف ایوری تھنگ، وائپ لیش شامل ہیں۔

ان فلموں میں سے امریکن اسنائپر آج کل باکس آفس پر راج کر رہی ہے اور اسے آسکر کے لئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔
ہالی وڈ کی اس فلم کی کہانی عراق میں ایک امریکی نیول اہلکار کی کہانی ہے ۔فلم کے مرکزی کرداروں میں بریڈلے کوپر اور سینا ملر شامل ہیں۔ فلم کے ہدایتکار ہیں کلنٹ ایسٹ وُڈ اور فلم کی کہانی جیسن ڈیل ہال نے لکھی ہے جو ایک بائیو گرافی کی شکل میں ہے ۔

برڈ مین ایک امریکن بلیک کامیڈی ڈرامہ فلم ہے جس کے بارے میں تجزئیہ نگاروں کا خیال ہے کہ اس فلم میں بھی ایک بڑا ایوارڈ حاصل کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
برڈ مین کی کہانی ایک اداکار کی کہانی ہے جو اداکاری میں اپنی خواہش کے مطابق کامیابی حاصل نہ کر سکنے پر ایک ہدایتکار کے طور پر خود کو منوانے کی کوشش کرتا ہے۔
کہانی کا سب سے اہم پہلو اس میں موجود بہترین مزاح ہے۔ فلم کے ہدایتکار الیژانڈرو گانزیلیز ہیں اور فلم کی کاسٹ میں مائیکل کیٹن، زیک گالفیانکس، ایڈورڈ نارٹن، اینڈریا رائس برو، ایمی رائن، ایما سٹون اور ناومی واٹس شامل ہیں۔

فلم بوائے ہُڈ اس سے قبل برٹش اکیڈمی ایوارڈ جیت چکی ہے اور اب آسکر ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہے۔ فلم ایک بارہ سالہ لڑکے کی زندگی پر بنائی گئی ہے۔
فلم اس لڑکے کے جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہے کہ جو لڑکپن کی عمر سے گزر رہا ہے اور طلاق یافتہ ماں باپ کے ساتھ پروان چڑھ رہا ہے۔
فلم کے ہدایتکار ہیں رچرڈ لنک لیٹر اور فلم کی کاسٹ میں پیٹریکیا آرکیٹ، ایلر کالٹرین اور لارلی لنک لیٹر شامل ہیں۔
فلم برلن فلم فیسٹیول میں بہترین ہدایتکاری کا ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہے۔

فلم دی گرینڈ بداپسٹ ہوٹل طنز و مزاح سے بھرپور فلم ہے اور سال کی بہترین فلم بننے کے پوری صلاحیت رکھتی ہے۔
فلم میں ایک یورپی چوکیدار قتل کے الزام سے خود کر بے گناہ ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔
فلم کے ہدایتکار ہیں ویس اینڈرسن اور فلم کا مرکزی کردار ادا کیا ہے رافل فینز نے۔
فلم بیسٹ موشن پکچر کی کیٹیگری میں گولڈب گلوب ایوارڈ حاصل کر چکی ہے۔

دی ایمی ٹیشن گیم تاریخی تھرل فلم ہے جو دوسری جنگ عظیم کی کشمکش پر بنائی گئی ہے اور اسکر ایوارڈ کی دوسری فیورٹ فلم قرار دی جا رہی ہے۔
فلم میں کمپیوٹر سائنسدان ایلن ماتھیسن کو فلمایا گیا ہے کہ جنہوں نے ہٹلر کی نازی پارٹی کے خلاف بننے والے فوجی اتحاد کی مدد کی۔
فلم کے ڈائریکٹر ہیں مارٹن ٹیلڈم۔

فلم سلمی بھی سال کی بہترین فلموں کی فہرست میں شامل ہے ۔
یہ ایک تاریخی ڈرامہ فلم ہے جو امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف مارٹن لوتھر کنگ کی جدوجہد پر مبنی ہے۔
فلم میں مارٹن لوتھر کی لانگ مارچ کی عکاسی کی گئی ہے۔
فلم کی ہدایتکاری دی ہے 'آوا ڈوورنے ' نے اور فلم کی کہانی لکھی ہے 'پال ویب 'اور 'ڈُو ورنے ' نے۔

فلم تھیوری آف ایوری تھنگ ایک بائیو گرافیکل رومانٹک ڈرامہ فلم ہے جو اسٹیفن ہاکنز کی سچی داستان پر فلمائی گئی ہے ۔
فلم کے بارے میں مبصرین کا خیال ہے کہ یہ اپنی تمام حریف فلموں پر بازی لے سکتی ہے۔
فلم کے ہدایتکار ہیں انتھونی میک کارٹن اور کہانی جین وائلڈ ہاکنگ کی کتاب' مائی لائف وِد سٹیفن' سے ماخوذ ہے۔

فلم 'وائپ لسٹ' بھی آسکر ایوارڈ کی فیورٹ فلموں کی فہرست میں شامل ہے ۔
فلم کے لکھاری اور ہدایتکار ہیں ڈیمین شیزلے۔ فلم پرنسٹن ہائی اسکول اسٹوڈیو بینڈ کے تجربات پر مبنی ہے۔
فلم میں ایک موسیقار کی جدوجہد اور اسے پیش آنے والے حالات کو فلمایا گیا ہے۔
فلم کی کاسٹ میں میلیس ٹیلر، پال ریزر اور ملیسا بیونسٹ شامل ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں