ہوانا میں" عشقِ نبی" نمائش

کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں "عشقِ نبی " کے نام سے منعقدہ نمائش لاطینی امریکہ کے مسلمانوں کی گہری دلچسپی کا مرکز بن رہی ہے

220753
ہوانا میں" عشقِ نبی" نمائش

ہوانا میں" عشقِ نبی" نمائش۔۔۔
کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں "عشقِ نبی " کے نام سے منعقدہ نمائش لاطینی امریکہ کے مسلمانوں کی گہری دلچسپی کا مرکز بن رہی ہے۔
نمائش کا اہتمام ترکی کے وزیر سیاحت و ثقافت عمر چیلک اور ان کے کیوبا کے ہم منصب مانوئیل ماریرو کروز'کی طرف سے ملک کے سب سے بڑے عجائب گھر "سروانڈو کابریرا مورینو" میں کیا گیا۔
کیوبا کے وزیر سیاحت و ثقافت کروز نے کہا کہ اس نمائش میں کلاسیکی اسلامی فنون لطیفہ کے اہم نمونوں کو پیش کیا گیا ہے اور ہم خاص طور پر طالبعلموں اور فنون لطیفہ کے پرستاروں کو نمائش کی سیر کا مشورہ دیتے ہیں۔
پہلی دفعہ کسی لاطینی امریکی ملک میں ہونے والی نمائش کے افتتاح کے بعد کیوبا اسلامی یونین کے سربراہ یحییٰ پیدرو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "اس نمائش کے وسیلے سے ہوانا کے مسلمانوں کو ایک دفعہ پھر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو عقیدت و احترام کے ساتھ یاد کرنے کا موقع ملا ہے"۔
"عشقِ نبی " نمائش آئندہ ماہ مختلف کولیکشن کے ساتھ برازیل میں اور ماہِ اپریل میں میلاد نبی کے مبارک ہفتے کی تقریبات کے سلسلے میں ارجنٹائن اور آسٹریلیا میں منعقد ہو گی۔
واضح رہے کہ یہ نمائش پہلی دفعہ 2014 میں میلاد نبی کے مبارک ہفتے کی تقریبات کے سلسلے میں ترکی کے ضلع آفیون میں اور اس کے بعد نیویارک اور واشنگٹن میں منعقد ہوئی تھی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں