ترکی اپنی بیوٹی پارلر ٹیم کا انتخاب کر رہا ہے

ترکی ہجام اور پارلر فیڈریشن ، بیوٹیشنوں، ہجاموں اور پارلروں کے ماہرین سے قومی ٹیم تیار کر رہی ہے

216499
ترکی اپنی بیوٹی پارلر ٹیم کا انتخاب کر رہا ہے

ترکی اپنی بیوٹی پارلر ٹیم کا انتخاب کر رہا ہے۔
ترکی حجام اور پارلر فیڈریشن ، بیوٹیشنوں، حجاموں اور پارلروں کے ماہرین سے قومی ٹیم تیار کر رہی ہے۔
ترکی بھر کے 7 صوبوں کے 11 اضلاع میں کروائے جانے والے مقابلے میں پہلے نمبر پر آنے والے حجام، پارلر اور بیوٹی ماہرین اندرون اور بیرون ملک ہونے والے مقابلوں میں ترکی کی نمائندگی کریں گے۔
قومی ٹیم کے لئے منتخب ہونے والوں کو کرنسی انعام اور پوزیشنیں حاصل کرنے والوں کو مختلف سرپرائز اور پروموشن دئیے جائیں گے۔
جیتنے والے 2 سال تک فیڈریشن کی طرف سے منعقدہ تعلیمی پروگراموں اور شوز میں شرکت کریں گے اور بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت سے قبل انہیں ٹریننگ کیمپوں میں ٹریننگ دی جائے گی۔
مقابلے 17 فروری کو شروع ہوں گے اور ان کا انعقاد انطالیہ، انقرہ، ایدرنے، زونگل داک، ازمیر، سامسون، ریزے، دیاربکر اور استنبول میں کروایا جائے گا۔
فائنل مقابلہ 22 مئی کو استنبول میں ہو گا جس میں منتخب ہونے والے حجام ، پارلر اور بیوٹی ماہرین بیرون ملک ترکی کی نمائندگی کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں