ترک سائنس دان کامیاب سائنس دانوں کی فہرست میں

اسپین کی وزارت تعلیم کی طرف سے مختلف شعبوں میں تیار کی جانے والی 2 ہزار کامیاب ماہرین تعلیم کی فہرست میں ترکی کے ڈاکٹر کُرشاد کھاراجا بے کا نام بھی شامل ہے

216246
ترک سائنس دان کامیاب سائنس دانوں کی فہرست میں

کامیاب سائنس دانوں کی فہرست میں ایک ترک سائنس دان بھی شامل۔۔۔
اسپین کی وزارت تعلیم کی طرف سے مختلف شعبوں میں تیار کی جانے والی 2 ہزار کامیاب ماہرین تعلیم کی فہرست میں ترکی کی دُزجے یونیورسٹی کے فزیکل ایجوکیشن کے پیشہ وارانہ ہائی اسکول کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر کُرشاد کھاراجا بے کا نام بھی شامل ہے۔
قومی اور بین الاقوامی انڈیکسوں میں شائع ہونے والے 10 کے قریب تحقیقی کاموں کی وجہ سے کھاراجابے کا نام فہرست میں شامل کیا گیا ہے اور وہ اسپورٹس سائنس کے شعبے میں فہرست میں شامل ہونے والے واحد پروفیسر ہیں۔
کھاراجا بے نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا مقصد اسپورٹس سائنس اور ثقافت کے شعبے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں