ضلع دینیزلی میں نیا اسکینگ سنڑ

پاموک قلعے کے بعد اس اسکینگ سنٹر کے ذریعے علاقے میں سیاحتی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے

214830
ضلع دینیزلی میں نیا اسکینگ سنڑ

بوزداع اسکینگ سنٹر کو عوام کے استعمال کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
دینزلی کی تحصیل تواس کے اسکینگ سنٹر کو کل ایک رنگ برنگی تقریب کے ساتھ خدمات کے لیے کھول دیا گیا۔
دینزلی بلدیہ کی طرف سے تعمیر کروائے گئے اسکینگ سنٹر میں پہلے روز سے ہی سینکڑوں افراد نے دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
بوز داع کی رہائشی تنصیبات کو رواں سال کے اختتام تک پایہ تکمیل تک پہنچانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
کہا جاتا ہے کہ اسکینگ سنٹر پاموک قلعے کے بعد علاقے میں سیاحتی سرگرمیوں میں مزید گہما گہمی لانے میں معاون ثابت ہو گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں