آسکر ایوارڈز کی تیاریاں آخری مراحل میں

آسکر ایوارڈ کی تقریب میں مہمانوں کی تواضع کن کھانوں سے کی جائے گی، وینیو کو کس طرح سجایا جائے گا یہ تمام تیاریاں سامنے آ گئی ہیں

212381
آسکر ایوارڈز کی تیاریاں آخری مراحل میں

ہالی ووڈ کے اکیڈمی ایوارڈز آسکر کی تقریب کا سب بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔
انتظامیہ نے مہمانوں کیلئے بہت سی تیاریاں کی ہیں۔
آسکر ایوارڈ کی تقریب میں مہمانوں کی تواضع کن کھانوں سے کی جائے گی، وینیو کو کس طرح سجایا جائے گا یہ تمام تیاریاں سامنے آ گئی ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ آسکر میں آنے والے ڈیڑھ ہزار مہمان مزیدار روایتی کھانے اور مختلف قسم کے کاک ٹیل سے لطف اٹھا سکیں گے۔
تقریب میں پرانے اداکاروں کی تصویروں کے ساتھ ان کی دستی تحریر میں لکھے نوٹ بھی رکھے جائیں گے۔
87ویں اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب 22فروری کو ہوگی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں