ودیا پاکستانی سیاست دان بے نظیر بھٹو کا کردار ادا کریں گی

بالی وُڈ کی اداکارہ ودیا بالن کو پاکستان کی سابقہ وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی گئی ہے

210846
ودیا پاکستانی سیاست دان بے نظیر بھٹو کا کردار ادا کریں گی

بالی وُڈ کی اداکارہ ودیا بالن جو اپنی اگلی فلم "ہماری ادھوری کہانی" کی ریلیز کی تیاریوں میں ہیں اب پاکستانی سیاست دان بےنظیر بھٹو کا کردار ادا کریں گی۔

انڈین میڈیا کی خبروں کے مطابق متعدد ورسٹائل کردار وں کی بخوبی ادائیگی کی وجہ سے سراہے جانے کے بعد بالی وُڈ کی اداکارہ ودیا بالن کو پاکستان کی سابقہ وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔
اگر افواہوں پر یقین کر لیا جائے تو آنے والے دنوں میں وہ بھارتی اداکارہ سوچترا سین اور پاکستان کی سابقہ وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ سال 2011 میں " دی ڈرٹی پکچر" نامی فلم میں سلک سمیتھا کا کردار کامیابی سے ادا کرنے کے بعد بالن سوانح حیات پر مبنی فلموں کے لئے مقبول اداکارہ کی حیثیت اختیار کر گئی ہیں۔
واضح رہے کہ بے نظیر بھٹو کو 27 دسمبر کو راولپنڈی میں اس وقت قتل کر دیا گیا تھا جب وہ لیاقت باغ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہی تھیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں