صوفیانہ معروف گلوکارہ عابدہ پروین کو سفیر ایوارڈ پیش کیا گیا

دوبئی میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے صوفیانہ معروف گلوکارہ عابدہ پروین کو سفیر ایوارڈ پیش کیا

199811
صوفیانہ معروف گلوکارہ عابدہ پروین کو سفیر   ایوارڈ پیش کیا گیا

دوبئی میں 26 جنوری کو منعقدہ تقریب میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے صوفیانہ معروف گلوکارہ عابدہ پروین کو سفیر ایوارڈ پیش کیا۔

ایوارڈ کی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے عابدہ پروین نے شائقین سے بھرپور داد وصول کی۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جاوید ملک نے کہا کہ " صوفیانہ شاعری امن، دوستی اور مثبت انسانی تعلقات کے پیغام کی حیثیت رکھتی ہے اور یہی وہ چیز ہے جس کی اس وقت ضرورت ہے کیوں کہ یہ لوگوں کو اپنے اختلافات پر قابو پانے کا حوصلہ دیتی ہے اور ڈائیلاگ کی مدد سے تفہیم کو فروغ دیتی ہے"۔
انہوں نے کہا کہ "پاکستانی کی حیثیت سے ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ عابدہ پروین اپنے فن سے دنیا بھر میں پاکستان کا مقام بلند کر رہی ہیں اور ان کی انہی خدمات کے اعتراف میں ہم انہیں یہ خصوصی ایوارڈ پیش کر رہے ہیں۔
جاوید ملک نے کہا کہ "عابدہ پروین نے جدید موسیقی کو اپنے مخصوص اسٹائل میں پیش کر کے موسیقی کی دنیا میں ایک مخصوص مقام حاصل کیا ہے"۔
واضح رہے کہ عابدہ پروین صوفیانہ موسیقی میں ایک منفرد مقام رکھتی ہیں اور اپنے موسیقی کے کیرئیر کے دوران پاکستان کے دوسرے سب سے بڑے ایوارڈ 'ہلالِ امتیاز' سمیت متعدد ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں