شاہ رُخ خان اوباما کے ساتھ ڈانس کے خواہش مند ہیں

بدقسمتی سے باراک اوباما بھنگڑا نہیں ڈال؛ سکتے لیکن اگلی مرتبہ چھیاں چھیاں پر ڈانس یقینی ہے: شاہ رُخ خان

199679
شاہ رُخ خان اوباما کے ساتھ ڈانس کے خواہش مند ہیں

صدر اوباما نے اپنے حالیہ دورہ بھارت کے دوران بالی وُڈ کے اسٹار شاہ رُخ خان کو سراہا اور ان کی مشہور فلم کا ڈائیلاگ بھی دہرایا۔

اس تعریف پر شاہ رُخ خان نے صدر اوباما کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے تویٹر پیغام میں کہا کہ "مجھے باراک اوباما کی رنگ و نسل اور مذہبی مساوات کے متعلق تقریر کا حصہ بننے پر فخر ہے"۔
شاہ رخ نے کہا کہ " بدقسمتی سے باراک اوباما بھنگڑا نہیں ڈال؛ سکتے لیکن اگلی مرتبہ چھیاں چھیاں پر ڈانس یقینی ہے"۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز اپنے دورہ بھارت کے آخری روز نئی دہلی کے سری فورٹ میں منعقدہ ایک تقریب میں امریکی صدر باراک اوباما نے یونیورسٹی کے طلبااور سرگرم کارکنوں سے خطاب کے دوران بالی وُڈ انداز اختیار کیا اور اپنی تقریر کا آغاز ہندی الفاظ 'نمستے ' اور دھنے واد' سے کیا۔
اپنی تقریر کے پہلے دو منٹ کے دوران انہوں نے شاہ رخ خان کی فلم 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کا ڈائیلاگ 'سینوریتا ! بڑے بڑے دیشوں میں ۔۔۔ 'بھی دہرایا۔
اوباما نے شاہ رخ خان، معروف ایتھلیٹ ملکھا سنگھ اور میری کوم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ' ہر بھارتی کو رنگ و نسل اور مذہب کی بجائے ان شخصیات کی کامیابی پر فخر کرنا چاہیے'۔
صدر اوباما کا دورہ بھارت گذشتہ روز منگل کو ختم ہوا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں