کولمبیا کی پولینا ویگا نے ’’مس یونیورس‘‘ کا مقابلہ جیت لیا ہے

کولمبیا کی پولینا ویگا نے ’’مس یونیورس‘‘ کا مقابلہ جیت لیا ہے۔ انھیں مقابلے میں شریک 88 حسیناؤں میں سے منتخب کیا گیا ہے ۔ 22سالہ ویگا کو امریکہ کے شہر میامی میں ہونے والی ایک پر وقار تقریب میں مس یونیورس کا تاج پہنایا گیا

197685
کولمبیا کی پولینا ویگا نے ’’مس یونیورس‘‘ کا مقابلہ جیت لیا ہے

کولمبیا کی پولینا ویگا نے ’’مس یونیورس‘‘ کا مقابلہ جیت لیا ہے۔ انھیں مقابلے میں شریک 88 حسیناؤں میں سے منتخب کیا گیا ہے ۔ 22سالہ ویگا کو امریکہ کے شہر میامی میں ہونے والی ایک پر وقار تقریب میں مس یونیورس کا تاج پہنایا گیا۔
آخری مرحلے میں امریکہ، جمیکا، نیدر لینڈ اور یوکرین سے تعلق رکھنے والی حسیناؤں کو مات دے کر وہ مس یونیورس قرار پائیں۔
امریکی شہر میامی میں ہونے والی تقریب میں کولمبیا کی حسینہ پولِینا کو مس یونیورس پکارا گیا تو وہ خوشی سے جھوم اٹھی جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی امریکی حسینہ نیا سانشیز نے انہیں گلے لگا لیا۔


بائیس سالہ پولینا ایک ماڈل اور طالبہ ہیں جنھوں نے دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے 87 لڑکیوں کے مقابلے میں مس یونیورس کا اعزاز اپنے نام کیا۔
یہ کولمبیا کو اب تک ملنے والا مس یونیورس کا دوسرا اعزاز ہے اس سے پہلے 1958 میں لیوز مارینا نے کولمبیا کی جانب سے مس یونیورس کا خطاب حاصل کیا تھا۔


مس یونیورس کا تاج پہننے کے بعد پولینا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کولمبیا پوری دنیا کے لیے ایک رول ماڈل ملک ک یحیثیت رکھتا ہے اور تمام تر رکاوٹوں کے باوجود ہم اپنے مقاصد کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور عالمی سطح پر متعدد شعبوں میں قائدانہ کردار ادا کر رہے ہیں۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں