برگزار کوریل :مشرقی حسن کی جیتی جاگتی تصویر

ترک ڈرامہ سیریل" کارا دائی "کی جج صاحبہ فریدہ سے تو اب پاکستانی بھی ناظرین واقف ہو گئے ہیں۔ یہ کردار برگزار کوریل ادا کر رہی ہیں جو کہ ترکی کی مشہور اور حسین ترین اداکاروں میں شمار ہوتی ہیں

194304
 برگزار کوریل :مشرقی حسن کی  جیتی جاگتی تصویر

ترک ڈرامہ سیریل" کارا دائی "کی جج صاحبہ فریدہ سے تو اب پاکستانی بھی ناظرین واقف ہو گئے ہیں۔ یہ کردار برگزار کوریل ادا کر رہی ہیں جو کہ ترکی کی مشہور اور حسین ترین اداکاروں میں شمار ہوتی ہیں۔
برگزار کوریل 27 اگست سن 1982 کو استنبول میں ایک فلمی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والدتانجو کوریل بھی اپنے زمانے کے اداکار تھے۔
برگزار کوریل نے معمار یونیورسٹی استنبول سے فنون لطیفہ سے منسلک اداکاری کی سند لے رکھی ہے اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنے زمانہ طالب علمی میں پیشہ وارانہ باسکٹ بال بھی کھیلی ہے ۔


انہیں سب سے پہلی ٹی وی پر ناظرین نے سن 1998 میں ڈرامہ سیریل "ٹوٹی بکھری زندگی "میں دیکھا ۔ جس کے بعد سن 2006 میں ڈرامہ سیریل ہزار راتیں میں "شہر زاد" کے کردار سےانہیں شہرت ملی جس میں ان کے ساتھ مرکزی کردار "میرا سلطان" کے سلیمان خان یعنی خالد ارگنج نے ادا کیا تھا۔
اس ڈرامے کی کامیابی کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور ان کی شہرت ترکی سے باہر مشرق وسطی ،بلقان ،یورپ حتی ایشیا تک پھیل گئی ۔عام زندگی میں برگزار کوریل کو سجنا سنورنا اچھا نہیں لگتا اور وہ سادہ سی رہتی ہیں۔ ترکی کی دس حسین ترین اداکاراوں میں ان کا شمار ہوتا ہے۔


برگزار کوریل کے شوہرِ نامدار مشہور اداکار خالد ارگنج ہیں اور ان کا علی نام کا ایک بیٹا بھی ہے ۔
آج کل وہ ڈرامہ سیریل کارا دائی میں فریدہ کا کردار نبھا رہی ہیں جو کہ اس وقت ترکی میں بھی شوق سے دیکھا جارہا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں