عشق ممنوع کا بہلول کیوانچ تاتلی توع

عشقِ ممنوع میں بہلول کے کردار سے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے کیوانچ تاتلی توع اپنی عام زندگی میں انتہائی منکسر المزاج طبیعے کے مالک ہیں

183820
عشق ممنوع کا بہلول کیوانچ تاتلی توع

کیوانچ تاتلی توع 27 اکتوبر سن 1983 میں ترکی کے شہر ادانہ میں پیدا ہوئے۔ جن کی کامیابی کا سفر سن 2002 میں دنیا کے بہترین ماڈل کے اعزاز کے بعد ماڈلنگ ،ڈراموں اور فلموں تک پھیلا ہوا ہے۔
تاتلی توع کے والد اردم تاتلی توع اور والدہ نورتن تاتلی توع چار بچوں کے والدین ہیں ۔ کیوانچ تاتلی توع کے آباو اجداد کا تعلق بوسنیا اور البانیہ سے ہے ۔
کیوانچ تاتلی توع کو ترک ڈرامے "گوموش یعنی نور" سے ملی جس کے بعد "منقشہ اور خلیل" اور سب سے بڑھ کر "عِشق ممنوع " کی مقبولیت سے اُنہیں راتوں رات ترکی ہی نہیں بلکہ مشرق وسطی میں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا ۔ حتی عرب خواتین میں اُن کی بڑھتی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ انہوں نے تاتلی توع کو مشرقِ وسطی کا بریڈ پٹ قرار دے دیا۔


ان کے حالیہ ڈرامے " قوزے اور گونے "نے بھی ان کی مقبولیت میں مزید چار چاند لگا دیئے ہیں جس میں ان کا کردار محلے کے ایک سر پھرے اور باغی نوجوان کاہے ۔
۔تاتلی توع کو جدید گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے علاوہ اب بادبانی کشتیاں خریدنے کا شوق ہے ۔

 



ٹیگز:

متعللقہ خبریں