ٹی آر ٹی شش کی چھٹی سالگرہ

اختلافات کو قبول کرنا بھائی چارے کی ایک اہم قدر ہے اور اس حساسیت کو اختیار کرکے ٹی آر ٹی 6 ایک اہم ذمہ داری نبھا رہا ہے:شن اول گیوکا

180620
ٹی آر ٹی شش کی چھٹی سالگرہ

ترکی ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کے کُردی زبان میں نشریات دینے والے چینل ٹی آرٹی شش کے قیام کی چھٹی سالگرہ استنبول میں منعقدہ تقریب کے ساتھ منائی گئی۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ٹی آرٹی کے ڈائریکٹر جنرل شین اول گیوکا نے کہا کہ اختلافات کو قبول کرنا بھائی چارے کی ایک اہم قدر ہے اور اس حساسیت کو اختیار کرکے ٹی آر ٹی 6 ایک اہم ذمہ داری نبھا رہا ہے۔
ٹی آر ٹی کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر تقریب کا آغاز چینل کی کارکردگی کی مختصر شکل میں نمائش سےہوا۔
تقریب میں گلوکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
یہ چینل 2009 میں قائم ہوا اور اس کی نشریات کو ترکی کے ساتھ ساتھ عراق، ایران اور آرمینیا میں بھی دلچسپی کے ساتھ دیکھا جاتا ہے۔
اپنی چھٹی سالگرہ کے موقع پر ٹی آرٹی شش نے ایک جدت بھی کی ہے اور یہ چینل اب اپنی نشریات ٹی آر ٹی کُردی کے نام سے دے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں