بوسنیا: مقامی خواتین میں ترک دست کاری کے کورسز کی مقبولیت

بوسنیا کے دارالحکومت سرائیوو میں واقع یونس ایمرے ترک ثقافتی مرکز میں ترکی زبان کے علاوہ بوسنیا کے ساتھ پائی جانے والی مشترکہ معاشرتی روایات و اقدار پر مبنی سرگرمیاں بھی جاری ہیں

176078
بوسنیا: مقامی خواتین میں ترک دست کاری کے کورسز کی مقبولیت

بوسنیا کے دارالحکومت سرائیوو میں واقع یونس ایمرے ترک ثقافتی مرکز کی سرگرمیاں جاری ہیں۔
مرکز سے وابستہ شعبہ تربیت میں روایتی ترک دست کاری کے کورس میں بوسنیائی خواتین خاصی دلچسپی لے رہی ہیں۔
سرائیوو میں واقع اس مرکز میں ترکی زبان کے علاوہ بوسنیا کے ساتھ پائی جانے والی مشترکہ معاشرتی روایات و اقدار پر مبنی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔
اس حوالے سے بالخصوص دست کاری کے کورسز کافی رغبت کے حامل ہیں۔
اسکولوں میں ترکی زبان سکھانے کے علاوہ دیگر ثقافتی سرگرمیاں بھی موجود ہیں جن میں مختلف کتب کا تعارف،کانفرنس کا انعقاد، فلموں کی نمائش سمیت دست کاری وغیرہ قابل ذکر ہیں۔
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین ان تربیتی کورسز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں جن کے ہاتھوں سے بنے دست کاری کے اعلی نمونے نمائش کےلیے بھی رکھے جاتے ہیں۔
تربیتی مرکز میں فراہم کردہ کورسز کے اختتام پر کامیاب طلبہ میں اسناد بھی تقسیم کی جائیں گی ۔
اس طرح سے دور عثمانیہ سے وابستہ یہ روایت دور حاضر اور مستقبل میں بھی جاری رہے گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں