نوشہر میں پانچ ہزار سالہ قدیم شہر کی دریافت

ترکی کے شہر نو شہر قلعے کے گرد و نواح میں واقع یہ زیر زمین رہائشی مقام تقریباً سات مربع کلو میٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ اور سطح زمین سے 110 میٹر کی گہرائی میں ہے

164308
نوشہر میں پانچ ہزار سالہ قدیم شہر کی دریافت

5 ہزار سالہ قدیم زیر زمین رہائشی علاقے کی دریافت ہوئی ہے۔
ہاؤسنگ سوسائٹی کارپوریشن کی نو شہر میں شہری آباد کاری کی کاروائیوں کے دوران آثارِ قدیمہ کی دریافت عمل میں آئی ہے۔
اس بات کا تخمینہ ظاہر کیا گیا ہے کہ برآمد کردہ آثارات 5 ہزار سال پرانے ہیں۔
نو شہر قلعے کے گرد و نواح میں واقع یہ زیر زمین رہائشی مقام تقریباً سات مربع کلو میٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ اور سطح زمین سے 110 میٹر کی گہرائی میں ہے۔
سات کلو میٹر طویل ٹنل کا حامل زیر زمین شہر کو تیسرے درجے کے قومی تحفظاتی علاقے کا درجہ دے دیا گیا ہے۔
وزارت سیاحت و ثقافت کے سپرد کیے جانے والے علاقے کے بارے میں تحقیقات کی جائیں گی اور شہر کے کا تعلق کس دور سے ہونے کا تعین کیا جائیگا۔
نو شہر بلدیہ کے چیئرمین حسن انور کا کہنا ہے کہ "اس مقام پر بوتیک ہوٹل، آرٹ گیلیریز، فنون دستکاری، میوزیم اور کنونشن سنٹرز تعمیر کیے جانے کی سوچ پائی جاتی ہے۔ اس منصوبے کو عملی جامہ پہنائے جانے سے یہ ترکی اور دنیا بھر کے لیے خدمات ادا کرے گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں