ترکی صاف ستھرے سمندر کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر

ترکی میں صاف و شفاف سمندری خوبصورتی عالمی سطح پر اپنا نام بنانے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے

155889
ترکی صاف ستھرے سمندر کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر

ترکی صاف ستھرے سمندر کے حوالے سے عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر ہے۔
ترکی میں نیلے پرچم کے حامل ساحلوں کی تعداد 397 تک پہنچ گئی ہے۔
ماحولیات اور شہری آباد کاری امور کےو زیر ادریس گل ُلو جے نے ایک تحریری اعلان میں کہا ہے کہ ہم نیلے پرچم والے ساحلوں کی تعداد کے اعتبار سے سن 2023 میں اول نمبر پر آنے کا ہدف رکھتے ہیں۔
سمندری حادثات کا سد باب کرنے اور ان کے نقصانات کو کم سے کم سطح پر لانے کے لیے ایک قومی اور 6 علاقائی ہنگامی مداخلت منصوبے سمیت 268 ساحلی تنصیبات کے حوالے سے رسک انالیسسز منصوبے ماحولیات اور شہری آباد کاری امور نے تیار کیے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں