شبِ عروس کی تقریبات کا آغاز ہو گیا

مولانا جلا ل الدین رومی کے 741 ویں یوم وصال کے موقع پر بین الاقوامی یادگاری تقریبات 11 دن تک جاری رہیں گی

139587
شبِ عروس کی تقریبات کا آغاز ہو گیا

شبِ عروس کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔۔۔
مولانا جلا ل الدین رومی کے 741 ویں یوم وصال کے موقع پر بین الاقوامی یادگاری تقریبات 11 دن تک جاری رہیں گی۔
قونیہ میں کثیر تعداد میں اداروں اور انجمنوں کے تعاون سے اس سال "فیوض اور صفا میں برکت " کے بنیادی خیال سے تقریبات منعقد ہوں گی اور تقریبات کا آغاز مولانا جلال الدین رومی اور مولانا شمس تبریز کی ملاقات کے مقام یعنی علاؤ الدین ٹیلے کے قریب قندیل روشن کرنے سے ہو گا۔
اس کے بعد مولانا جلال الدین رومی عجائب گھر تک محبت اور تحمل کے مرکزی خیال کے ساتھ مارچ کی جائے گی جس کے تسلسل میں مولانا درگاہ سماع خانے میں سماع کی محفل اور گل بانگ دعا کا انعقاد ہو گا۔
تقریبات کے سلسلے میں ترکی اور انگریزی زبان میں مثنوی کے لیکچرز دئیے جائیں گے، کانفرنسوں ، پینلوں، ورکشاپوں ، تھئیٹروں اور مشاعروں کا انعقاد کیا جائے گا۔
سات سے 17 دسمبر تک 11 روز تک 21 دفعہ محفل سماع منعقد ہو گی۔
سماع کی تقریبات میں 60 ہزار سے زائد زائرین کی شرکت متوقع ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں