استنبول میں جنوب مشرقی اناطولیہ منصوبے سے متعلق تصاویری نمائش

اس نمائش کے افتتاح جنوب مشرقی اناطولیہ منصوبے گاپ کے چیرمین صدر الدین قارا حوجہ گل نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ نمائش علاقے کی تاریخ کو پیش کرنے کے لحاظ سے بڑی اہمیت کی حامل ہے

137430
استنبول میں جنوب مشرقی اناطولیہ منصوبے سے متعلق تصاویری نمائش

جنوب مشرقی اناطولیہ کے علاقے کے اعتقاد اور ثقافتی زندگی پر مشتمل تصاویری نمائش کا کل استنبول میں افتتاح کیا گیا۔
اس نمائش کے افتتاح جنوب مشرقی اناطولیہ منصوبے گاپ کے چیرمین صدر الدین قارا حوجہ گل نے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ نمائش علاقے کی تاریخ کو پیش کرنے کے لحاظ سے بڑی اہمیت کی حامل ہے۔
اس نمائش میں جنوب مشرقی انا طولیہ منصوبے کی تیرہ سالہ زندگی کے مختلف پہلووں کو تصاویری شکل میں پیش کیا گیا ہے۔
یہ تصاویری نمائش تین تا سولہ دسمبر تک جاری رہے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں