ترکی میں ریکارڈ سکائی جمپ

بگ وے ٹرکی سکائی جمپ میں 24 افراد کے پرانے ریکارڈ کو توڑتے ہوئے اسے 35 تک کر دیا گیا ہے

204989
ترکی میں  ریکارڈ سکائی جمپ

ریکارڈ قائم کرنے کا جمپ ۔۔
بگ وے ٹرکی سکائی جمپ کے ریکارڈ کو توڑنے کے لیے ترک ہوائی ادارے اور ترک مسلح افواج کے تعاون سے یکجا ہونے والے موسیقار ہائیکو جپکن سمیت پیراشوٹروں نے 24 افراد کے ریکارڈ کو 35 تک بڑھا دیا ہے۔
غیر پیشہ ور پیرا شوٹرز کو یکجا کرنے والے لیونت گرجان نے اخباری نمائندوں کو بتایا ہے کہ بروز جمعہ اختتام پذیر ہونے والی اس سرگرمی میں ریکارڈ کو 50 تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا اس سے کہیں زیادہ اہم ہدف جمہوریہ ترکی کے قیام کی 95 ویں سالگرہ کے موقع پر اسے 95 کے گروپ تک بڑھانا ہے۔
موسیقار ہائیکو جپکن نے ترک ہوائی ادارے کے اس حوالے سے تعاون کا شکریہ ادا کیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں