ٹی آرٹی کا ترک سینما کی صدر سالہ سالگرہ میں فعال کردار

ٹرکش ریڈیو ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر جنرل شنول گوکھا کی میزبانی میں منعقدہ ایک خصوصی گالا شب کے ساتھ ترک سینما کی صد سالہ سالگرہ کی تقریبات کا آغاز ہوا ہے

200165
ٹی آرٹی کا  ترک سینما کی صدر سالہ سالگرہ میں فعال کردار

ٹی آرٹی ترک فلموں کے شعبے کے قیام کی صد سالہ سالگرہ کے موقع پر ایک اہم منصوبے پر کام کر رہا ہے۔ اس منصوبے کی ابتدائی کڑی کے طور پر عکس بندی پایہ تکمیل کو پہنچنے والی "مجھے چھوڑ کر چلے گئے تم" نامی فلم کا گال کل شام منعقد ہوا۔
ٹرکش ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل شنول گوکھا کی میزبانی میں ادارے کے استنبول میں اسٹوڈیو میں منعقدہ تقریب میں ادارے کے حکام، فلم کے اداکاروں، ہدایت کار اور دیگر عملے ، پریس اور فنون کی دنیا کے ستاروں نے شرکت کی۔
شنوک گوکھا نے اس موقع پر کہا کہ "ٹی آرٹی نے ٹیلی ویژن فلموں سمیت سینما کے فنکاروں کے ساتھ معاونت کے زیر مقصد ایک بڑے منصوبے کاآغاز کیا ہے ، یہ فلم اس منصوبے کی پہلی کڑی ہے۔
عشق، اداسی اور واپسی کی کہانی ہونے والی مذکورہ فلم کا موضوع اپنے بچے سے دوری پر مبنی ہے۔ انسانی جذبات کے نمایاں ہونے والی فلم کو بیرون ملک مختلف فلمی میلوں میں دکھایا جائیگا بعد ازاں اسے ٹی آرٹی کے ٹی وی چینلز پر نشر کیا جائیگا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں