ڈیفینڈرز نے بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ جیت لیا

پاکستان کی مسلح افواج کے موضوع پر مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم ڈیفینڈرز نے روم فلم فیسٹیول میں بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ جیت لیا

200505
ڈیفینڈرز نے بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ جیت لیا

پاکستان کی مسلح افواج کے موضوع پرمختصر دستاویزی فلم ڈیفینڈرز Defenders نے روم فلم فیسٹیول میں "بہترین دستاویزی " فلم کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشن DG ISPR میجر جنرل عاصم باجوہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ آئی ایس پی آر کی مختصر دوارنیے کی دستاویزی فلم ڈیفینڈرز نے روم فلم فیسٹیول میں بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔
میجر جنرل باجوہ نے اپنے پیغام میں فلم کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ یہ ہمارے لئے ایک قابل فخر موقع ہے۔
فلم کی تخلیقی ٹیم یعنی کرنل صلاح الدین، میجر حسن معراج اور میجر عمران رضا نے روم فلم فیسٹیول میں ایوارڈ وصول کیا۔
فلم میں پاکستان کی مسلح افواج، بحریہ اور فضائیہ کو ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کےلئے جاری جدوجہد پر خراج تحسین پیش کیا گیاہے۔
فلم میں خاص طور پر ان جوانوں کو سراہا گیا ہے جو اس وقت شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں شامل ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں