عشق نبی فنونی شہہ پاروں کی نمائش

واشنگٹن میں ترکی کی طرف سے حضور اکرمﷺ کے زیر عنوان فن خطاطی کے اعلی ظرفی کے حامل نمونوں کی نمائش کی جا رہی ہے

176972
عشق نبی فنونی شہہ پاروں کی نمائش


عشق نبوت نمائش بین الاقوامی سطح پر جاری ہے۔
حضور اکرم ﷺ کے 1443 ویں یوم ِ پیدائش کی مناسبت سے ماہ اپریل میں آیا صوفیا میں لگائی فنونِ خطاطی کی نمائش کو اب کی بار واشنگٹن میں امریکی شائقین کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔
ترکی کے واشنگٹن میں سفارتخانے کی میزبانی میں منعقدہ عشق نبوت نمائش فنونِ خطاطی کے مختلف طرز پر تحریر کردہ آیات ، حدیث شریف اور دیگر مذہبی فن پاروں پر مبنی ہے۔
اسلامی ثقافت و فنون پلیٹ فارم کے زیر اہتمام منعقدہ نمائش کو ترک تعاون و رابطہ ایجنسی تیکا اور ایک ترک فرم کا مالی تعاون حاصل ہے۔
یہ نمائش آئندہ کے مہینوں میں نیو یارک اور واشنگٹن میں دنیا بھر کی عظیم ترین اسلامی نوادرات کو یکجا کرنے والی" اسلامی خزانے " نامی نمائش کے لیے ایک قائدانہ خصوصیت کی حامل ہے۔
یہ نمائش 21 نومبر تک کھلی رہے گی۔
صدر رجب طیب ایردوان نے بھی ماہ ستمبر مین نیو یارک میں نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے اس موضوع کو دی گئی اہمیت کا مظاہرہ کیا تھا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں