کرغستان کی نمائندگی نان اسٹاپ گروپ کر رہا ہے

ترک ویژن گیتوں کے مقابلے میں کرغستان کی نمائندگی نان اسٹاپ گروپ کر رہا ہے

172523
کرغستان کی نمائندگی نان اسٹاپ گروپ کر رہا ہے

ترک ویژن گیتوں کے مقابلے میں کرغستان کی نمائندگی نان اسٹاپ گروپ کر رہا ہے۔۔۔

مقصد صدربیگ اوف اور چولپون طالب بیگ اوف پر مشتمل نان اسٹاپ گروپ نے بیشکیک میں دس گروپوں کی شرکت سے منعقدہ فائنل مقابلے میں کامیابی حاصل کر کے "ترک ویژن 2014" میں کرغستان کی نمائندگی کرنے کا حق حاصل کیا ہے۔
ترک ویژن گیتوں کا مقابلہ اس سال دوسری دفعہ منعقد ہو رہا ہے اور مقابلے میں ترک جغرافیے یا ترک اکثریتی آبادی والے ممالک سے گلوکار حصہ لیتے ہیں۔
رواں سال میں یہ مقابلہ تاتارستان کے دارالحکومت اور عالم ترک کا ثقافتی دارلحکومت منتخب ہونے والے شہر قازان میں 19 سے 21 نومبر کو منعقد ہو رہا ہے۔
یہ مقابلہ بین الاقوامی ترک ثقافتی کمیٹی ترک سوئے کی طرف سے منعقد کروایا جاتا ہے اور گذشتہ سال پہلی دفعہ یہ مقابلہ ایسکی شہر میں کروایا گیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں