ہائے ہائے۔۔۔ہمیں بھی فوج میں لیا جائے

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں دنیا بھر سے آئے خواجہ سراوں نے فوجی اہلکاروں کی کانفرنس میں مطالبہ کیا کہ ہمیں بھی فوج میں بھرتی کیاجائے

166343
ہائے ہائے۔۔۔ہمیں بھی فوج میں لیا جائے

امریکی فوج میں خواجہ سراوں کو بھرتی کی اجازت دی جائےیہ مطالبہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں دنیا بھر سے آئے خواجہ سراوں نے فوجی اہلکاروں کی کانفرنس میں کیا ۔
کانفرنس سے خطاب میں مقررین نے کہاکہ ہم جنس پرستوں کی طرح خواجہ سراوں کو بھی امریکی مسلح افواج میں بھرتی کی اجازت دی جائے۔
اب تک 18 ممالک نے خواجہ سرا شہریوں کو مسلح افواج میں بھرتی کی اجازت دی ہے جن میں امریکہ کے اتحادی ممالک آسٹریلیا، برطانیہ، کینیڈا، سویڈن اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔


امریکی مسلح افواج میں ایک اندازے کے مطابق اس وقت ساڑھے پندرہ ہزار خواجہ سرا اہلکار موجود ہیں تاہم یہ سب اپنی جنسی شناخت خفیہ رکھنے پر مجبور ہیں کیونکہ شناخت ظاہر ہوتے ہی ان کو فوج سے نکال دیا جاتا ہے۔
کانفرنس کا اہتمام کرنے والی امریکی تنظیم امریکن سول لبرٹیز یونین کا کہنا ہے کہ خواجہ سراوں کو دنیا کے تمام معاشروں میں شدید سماجی مسائل کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں 80 فیصد خواجہ سراوں نے اپنی زندگی میں کسی وقت خودکشی پر ضرور غور کیا اور 40 فیصد نے خودکشی کے ذریعہ اپنی زندگی ختم کرنے کی کوشش کی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں