مسلمان مفکّر علی مزروعی وفات پا گئے

دنیا کے اہم ترین عالموں میں سے ایک ، افریقی تحقیقات کے ماہر معروف مسلمان سائنس دان علی مزروعی 81 سال کی عمر میں وفات پا گئے

156777
مسلمان مفکّر علی مزروعی وفات پا گئے

دنیا کے اہم ترین عالموں میں سے ایک ، افریقی تحقیقات کے ماہر معروف مسلمان سائنس دان علی مزروعی 81 سال کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔

وہ کینیا کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے اور انہوں نے امریکہ کی متعدد مشہور یونیورسٹیوں میں تدریس کی خدمات فراہم کیں، وہ حالیہ مہینوں میں بیماری کے سبب زیر علاج تھے اور کل ان کی وفات کا اعلان کیا گیا۔
بنگامٹن نیو یارک اسٹیٹ یونیورسٹی میں گلوبل کلچر ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر علی مزروعی کو فارن پالیسی جریدے اور برٹش جنرل پراسپیکٹ جریدے نے سال 2005 کے کامیاب ترین 100 عوامی ذہین و فطین انسانوں میں سے ایک دکھایا۔
مزروعی نے کارنل یونیورسٹی افریقہ کے تحقیقاتی مرکز میں بھی پروفیسر کی خدمات ادا کیں، اس کے ساتھ ساتھ وہ کینیا کی جومو کینیاتا زراعت اور ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں ریکٹر کے فرائض ادا کرتے رہے اور نائیجیریا کی جوس یونیورسٹی میں البرٹ لوتھولی کے ڈائس سے پروفیسر کی خدمات ادا کرتے رہے۔
مزروعی کو پینسلوانیا کی لنکولن یونیورسٹی کی طرف سے "بیسویں صدی کا آئکن" منتخب کیا گیا اور سال 2007 میں مغربی افریقی ممالک اقتصادی سوسائٹی اور افریقہ کمیونیکیشن یونین کی طرف سے "زندہ افسانے ایوارڈ " کا حقدار قرار دیا گیا۔
ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اولو نے بھی پروفیسر ڈاکٹر علی مزروعی کے لئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
داود اولو نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خاص طور پر برّ اعظم افریقہ کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کے لئے مزروعی کی کوششوں کو ہمیشہ تعریف و تحسین کے ساتھ یاد کیا جائے گا۔
داود اولو نے کہا کہ مزروعی نے خواہ تعلیمی زندگی ہو خواہ اداروں کی قیادت ہر دو شکل میں اپنی ذہانت و فطانت سے اہم کردار ادا کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں