ہالی ووڈ میں ملالہ یوسفزئی کے چرچے

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر بیورلی ہلز میں طاقتور خواتین کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ریڈ کارپٹ پر ہالی ووڈ کے جھل مل کرتے ستاروں نے ملالہ یوسفزئی کی تعلیم اور امن کیلیے خدمات کا اعتراف کیا

153555
ہالی ووڈ میں  ملالہ یوسفزئی کے چرچے

ہالی ووڈ میں بھی ملالہ یوسفزئی کو امن نوبیل انعام ملنے کی دھوم مچی ہوئی ہے۔
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر بیورلی ہلز میں طاقتور خواتین کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ریڈ کارپٹ پر ہالی ووڈ کے جھل مل کرتے ستاروں نے ملالہ یوسفزئی کی تعلیم اور امن کیلیے خدمات کا اعتراف کیا۔
اس موقع پر ملالہ کی شاندار خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں مشہور گلوکارہ اور اداکارہ الیشیا کیز نے لکھا کہ آپ کا شکریہ ملالہ یوسفزئی اور کیلاش ستیارتھی کہ آپ نے بچوں کی بہتری کیلیے دنیا کو اپنے جرات مندانہ کام سے متاثر کیا۔
اداکارہ ریزی ودرسپون جس کی آنے والی فلم ’’ Don’t Mess with Texas‘‘ ہے نے اپنے ٹویٹ میں لکھا’’کیا یہ نوجوان لڑکی ہے۔
جس نے نوبیل انعام جیتا؟ ملالہ یوسفزئی کی بہادری نے مجھے حیران کردیا ہے‘ ہم سب کو ملالہ کی طرح ہونا چاہیے‘‘۔ مصنفہ‘ ٹی وی اینکر اور اداکارہ ایلن ڈی جینرز نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ’’آج حیران کن ملالہ یوسفزئی سب سے کم عمر نوبیل انعام وصل کرنے والی شخصیت بن گئیں‘ کیا خوب ہے‘‘۔ اداکاروں کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ دونوں ملالہ اور کیلاش ملنے والی نوبل امن انعام کی رقم دنیا بھر میں بچوں کی فلاح و بہبود کیلیے استعمال کریں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں