تاشقند میں منعقدہ ٹوئر ازم میلہ اختتام پذیر ہو گیا

میلے کے آخری دن اعزازی مہمان کی حیثیت سے میلے میں شامل ملک ترکی کو اظہار تشکر کی شیلڈ پیش کی گئی

151073
تاشقند میں منعقدہ ٹوئر ازم میلہ اختتام پذیر ہو گیا

ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں منعقدہ ٹوئر ازم میلہ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

میلے کے آخری دن اعزازی مہمان کی حیثیت سے میلے میں شامل ملک ترکی کو اظہار تشکر کی شیلڈ پیش کی گئی۔
ازبکستان کے مختلف حصوں سے میلے میں شریک لوک رقص کی ٹیموں نے میلے کے آخری روز اپنے فن کے مظاہرے کئے۔
میلے میں جن اسٹالوں کے ساتھ سب سے زیادہ دلچسپی ظاہر کی گئی وہ مقامی ازبک لباسوں اور زیورات کے اسٹال تھے۔
اس سال میلے کی اختتامی تقریب میں ترکی نے اعزازی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی اور آخری دن ترکی کو اظہار تشکر کی شلیڈ پیش کی گئی۔
ترکی کی طرف سے یہ شیلڈ تاشقند میں ترک سفارت خانے کے مشیر فاتح کھایا نے ازبکستان نیشنل ٹوئر ازم آرگنائزیشن کے سربراہ فرخ رضا ایف سے وصول کی۔
اختتامی تقریب ترکی کی وزارت سیاحت و ثقافت کی عوامی رقص سوسائٹی کے رقاصوں کے ایک مختصر کانسرٹ کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں