آپریشن 021 پاکستانی سینما میں خوشگوار تبدیلی

آپریشن 021 اپنی نوعیت کی منفرد پاکستانی فلم ہے جس میں پہلی بار افغانستان سے وابستہ عالمی طاقتوں کے مفادات کا پردہ چاک کرنے کی کوشش کی گئی ہے

150168
آپریشن 021 پاکستانی سینما میں خوشگوار تبدیلی

آپریشن 021 اپنی نوعیت کی منفرد پاکستانی فلم ہے جس میں پہلی بار افغانستان سے وابستہ عالمی طاقتوں کے مفادات کا پردہ چاک کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔
فلم آپریشن 021 کے ر نگارنگ پریمیئر شومیں اداکار شان شاہد ، ہدایت کار وقاص رانا، نعمان نذیر ودیگر خصوصی طور پر تربیلا سے کراچی پہنچے تھے ۔
اداکار شان نے کہا عید کے موقع پر ملکی فلموں کے درمیان معیار و اچھے کام کا مقابلہ ہونا بری بات نہیں عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لئے فلمی شائقین ملکی فلموں کے انتظار میں رہتے ہیں۔ اچھی فلمیں وقت کی ضرورت ہیں۔ ہمیں اب روایتی فارمولا فلموں کے چنگل سے نکلنا ہوگا۔
فلم 021 عالمی معیار کی فلم ہے اذان ، زیبا اور جامی کی اس کوشش کو عالمی سطح پر پذیرائی ملے گی۔ ریڈ کارپیٹ پر عائشہ عمر، آمنہ شیخ، محب مرزا ، یوسف بشیر، مانی، حرا، مائرہ خان، مزنہ ابراہیم، بلال اشرف ، حمید شیخ، ایوب کھوسو، ہما میر، نواب حسن صدیقی، مزرااختیار بیگ، شرمیلا فاروقی ودیگر شخصیات نے پاکستان فلم انڈسٹری میں تبدیلی لانے کی کوششوں کو سراہا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں