نئی دہلی میں ترک ثقافتی کنونشن کا انعقاد

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں منعقدہ تیسری عالمی ترک ثقافتی ،لوک اور تاریخی کنونشن میں ترکی کی سلجوک یونیورسٹی کے شعبہ اردو نے ترکی،انگریزی اور اردو زبانوں میں ماہرین نے لیکچر دیئے

146160
نئی دہلی میں  ترک ثقافتی کنونشن کا انعقاد

ترکی ،آذربائیجان ،بھارت اور اٹلی سے سڑسٹھ کے قریب سائنس دانوں نے بیس تا چھبیس ستمبر کے درمیان نئی دہلی میں منعقدہ ایک کنونشن میں شرکت کی ۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں منعقدہ تیسری عالمی ترک ثقافتی ،لوک اور تاریخی کنونشن میں ترکی کی سلجوک یونیورسٹی کے شعبہ اردو نے ترکی،انگریزی اور اردو زبانوں میں ماہرین نے لیکچر دیئے۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کی حسین آرٹ گیلری میں منعقدہ ایک نمائش میں بھی تینوں ممالک کے پچاس سے زائد مصوروں کو شہ پارے رکھے گئے۔
آذری رکن پارلیمان اور بھارت۔آذری پارلیمانی گروپ کی رکن ڈاکٹر قانیرہ پاشا ایئوا نے اس موقع پر کہا کہ ممالک کے درمیان اس طرح کی تقریبات کا اثر سیاسی طور پر بھی مثبت انداز میں پڑے گاجبکہ ترکی اور بھارت کے درمیان کافی قریبی اور تاریخی تعلقات استوار ہیں۔
اس کنونشن میں شریک ارکان نے بعد ازاں تاج محل، قطب مینار اور آگرے کے قلعے کی بھی سیر کی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں