ترکمانستان میں ترک ثقافتی میلہ

ترک موسیقی، رقص، فلموں سمیت چینی، چاندی اور تانبے کے کام کے فن پاروں کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے

135542
ترکمانستان میں ترک ثقافتی میلہ

ترکمانستان میں ترک میلے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
وزارتِ ثقافت و سیاحت کے زیر اہتمام ترک ثقافتی ہفتے کا آغاز عاشق آباد کے کنسرٹ سے ہوا۔
ترکمانستان سرکاری مرکزِ تہذیب میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں ترکمانستان کے نائب وزیرِ ثقافت اتا گیلدی شامورادوف، ترک وزیر ثقافت و سیاحت عبدالرحمان آریجی ، ترکی کے عاشق آباد کے سفیر شیوکی متیولی اولو اوردیگر ملازمین سمیت بھاری تعداد میں ترکمان شہریوں نے شرکت کی۔
نائب وزیر ثقافت و سیاحت عبدالرحمن آریجی نے ترکمانستان میں ترک ثقافتی ایام کے انعقاد پر ممونیت اور مسرت کااظہار کیا۔
افتتاحی کنسرٹ میں کانون کے ماہر طاہر آئدوان اور ان کے طائفے سمیت ازمیر ترک برادری رقص و موسیقی طائفے کے شوز نے تماشائیوں کو پر لطف لمحات سے محظوظ کیا۔
ترک فنکاروں کے ترکمان اور دیگر بولیوں میں پیش کردہ گیتوں کو تماشائیوں نے خوب داد دی۔
امسال چوتھی بار منعقدہ ترک ثقافتی میلہ 26 ستمبر تک عاشق آباد اور مّرو شہروں میں جاری رہے گا۔
ترک ثقافتی ایام کے دائرہ کار میں روایتی تھیٹر، موسیقی، رقص، سینما کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ابری ، چاندی ، تانبے اور چینی کام کے شہہ پاروں کو ترکمان شائقینِ فنون کے سامنے پیش کیا جائیگا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں